گڑھی شاہو،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

گڑھی شاہو،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو کے علاقہ میں میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقہ میں گڑھی شاہو پل پر تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی۔ جس سے گاڑی میں سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک زخمی پل سے نیچے گرگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ایک زخمی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں میں مبین اور صابر شامل ہیں۔ واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -