ریسکیو کایوم آزادی پر ملی حمیت اور احساسِ تحفظ کی فراہمی کا عہد

ریسکیو کایوم آزادی پر ملی حمیت اور احساسِ تحفظ کی فراہمی کا عہد

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ریکسیو نے پنجاب بھر میں ریسکیو آزادی ڈے "ملی حمیت اور احساسِ تحفظ" کی فراہمی کے عہد سے منایا۔منعقدہ سیمنار میں پرچم کشائی اور خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ملک کے نوجوان آزادی منائیں نہ کہ ون ویلنگ کے کرتب دکھاتے گر کر زخمی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 14 اگست کوپنجاب بھرمیں 1375 ایکسیڈنٹ میں 1585 لوگ زخمی،عید کے دوسرے دن پنجاب بھر میں 1532 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔

جس میں 1867 لوگ زخمی اور9 کی موت واقع ھوئی۔ ڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ سب سے زیادہ 283 روڈ ایکسیڈنٹ لاہور میں رپورٹ ہوئے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق ایکسیڈنٹ کی روک تھام کے لیے قانون کی پاسداری، والدین، سول سوسائٹی کا کردار کلیدی ہے

مزید :

علاقائی -