یوم آزادی پر آتش بازی اور موٹرسائیکلوں سواروں کی ہلڑ بازی زوروں پر رہی

یوم آزادی پر آتش بازی اور موٹرسائیکلوں سواروں کی ہلڑ بازی زوروں پر رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں یوم آزادی کے موقع پر منچلے نوجوانوں نے پولیس کی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا۔ آتش بازی کے علاوہ موٹر سائیکلوں پر ہلڑ بازی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر13 اور14 اگست کی رات شہر میں آتش بازی کی گئی۔ لبرٹی چوک میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے،ہرسال کی طرح بوڑھے، بچے،خواتین سڑکوں پر نکل آئے اور گاڑیوں میں ملی نغمے لگا کر رقص کیا گیا۔ اس موقع پرٹریفک جام ہونے سے شہریوں کی پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

سبب بنے۔اس موقع پربچے اور خواتین سبز اور سفید رنگ کے ملبوساتتن زیب کئے ہوئے تھے۔لبرٹی میں نوجوانوں کی جانب سے کئی میٹر لمبے جھنڈے لیکر پیدل مارچ کیا گیا۔بارہ بجتے ہی شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام جام ہوکررہ گیا۔ ٹریفک شہر کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پولیس نے شہر کی مختلف شہرا?ں پرون ویلنگ کرنے والے، ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کرنے والے درجنوں منچلے نوجوانوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کردیا گیا۔منچلے نوجوان سڑکوں پرموٹرسائیکلزکے سلنسر نکال کرخطرناک طریقے سے ون ویلنگ کرتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پرون ویلنگ، ہوائی فائرنگ یا آتش بازی کی ہرگزاجازت نہیں دینگے۔نوجوان ون ویلنگ کے ذریعے اپنے آپ اوردوسرے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔سارے شہرمیں اینٹی ون ویلنگ سکواڈزکوالرٹ کردیاگیاہے۔والدین یوم آزادی کے موقع پراپنے بچوں کوون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل کھیلنے سے روکیں گلی محلوں میں سا?نڈ سسٹم لگا کر منچلے نوجوانون نے ہلہ گلہ کیا

مزید :

علاقائی -