صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں ڈیفنس،شاہدرہ،شاہدرہ ٹاؤن، جوہر ٹاؤن،گلبرگ،ٹاؤن شپ،نصیر آباد،جوہر ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عثمان کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔برکی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گھس کر جواد کے اہلخانہ سے چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور موبائل فون چھین لئے، شاہدرہ کے علاقہ میں یاسین کے گھر میں چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوت لیا گیا۔ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوغضنفرکے گھر میں داخل ہوئے،اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ احمد کے گھر سے دو لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں عرفان کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، گلبرک کے علاقہ میں بشیر کے اہل خانہ سے دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، نصیر آباد کے علاقہ میں اشرف کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ٹاؤن شپ کے علاقہ میں عمران سے ستر ہزار روپے جبکہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں شاہد سے 50 ہزار روپئے چھین لئے گئے۔دریں اثناء جوہر ٹاؤن سے ایک شہری کی گاڑی چوری ہونے کی رپورٹ ہوئی جبکہ ملت پارک،مصری شاہ اور بادامی باغ کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -