ایدھی فاؤنڈیشن علامہ اقبال ٹاؤن میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب

ایدھی فاؤنڈیشن علامہ اقبال ٹاؤن میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ملک بھر کی طرح ایدھی فاؤنڈیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہورمیں بھی جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ فیصل جلال صاحب کی طرف سے جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔کیک کاٹنے کی تقریب میں ایدھی فاؤنڈیشن کے میڈیا ایڈواوزر یونس بھٹی،مرکز انچارج شیخ وسیم سرکل انچارج ضمیر احمد اور سینور کارکن یعسوب الحسن،محمد ساجد،سلمان ظفر،عثمان ظفر،محمد ہارون،حافظ عبد السمیع،ملک اسد،واجد علی اور دیگر کارکنوں نے شرکت کیں۔تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید :

علاقائی -