فیروزوالہ: باؤلے کتے کے کاٹنے سے 10بچے شدید زخمی

فیروزوالہ: باؤلے کتے کے کاٹنے سے 10بچے شدید زخمی

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) لاہورروڈ کی آبادی اقبال ٹاؤن کوٹ عبدالمالک میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے 10لڑکے زخمی ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ اقبال ٹاؤن میں بچے چوک میں کھیل رہے تھے کہ باؤلے کتے نے انہیں کاٹ لیاجس کے نتیجہ میں بچے شدید زخمی ہوگئے جن کوہسپتال داخل کرادیاگیا۔علاقہ مکینوں نے باؤلے کتوں کے کھلے عام گھومنے پرشدید احتجاج کیا،شہریوں نے کہا آوارہ کتوں کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کومتعدد بارآگاہ کیالیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی جس سے آئے روزآوارہ کتے شہریوں کو کاٹ رہے ہیں۔شہریوں نے صوبائی وزیرصحت اورکمشنرلاہورڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ مناسب اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -