شاپنگ پلازہ میں سیلز گرل کو تشدد کا نشانہ بنانیوالی خاتون ضمانت پر رہا

شاپنگ پلازہ میں سیلز گرل کو تشدد کا نشانہ بنانیوالی خاتون ضمانت پر رہا

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ ہدایت اللہ نے فیکٹری ایریا میں سیل گرل پرتشدد کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون صدف کی 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کاحکم دے دیا۔پیکجزمال میں سیل گرل کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کرنے والی ڈیفنس کی رہائشی خاتون صدف کو گزشتہ روز فیکٹری ایریا پولیس نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،پولیس نے اسستدعا کی کہ ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے،ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے ان کی موکلہ کے خلاف 506کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کررکھاہے،یہ دفعہ قابل ضمانت ہے،ملزمہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،اس نے اسی کیفیت میں یہ کارروائی کی،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صدف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مزید :

علاقائی -