گلبرگ،تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر6 سالہ بچہ جاں بحق

گلبرگ،تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر6 سالہ بچہ جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقہ ایم عالم روڈ پر کمسن بچہ زاہد شبیر سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس سے بچہ موقع پر ہی چل بسا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جس نے لاش قبضہ میں لیتے ہوئے مردہ خانے جمع کروادی۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی اور سیف سٹی فوٹیجز کی مدد سے گاڑی کو ٹریس کیا جارہا ہے۔جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرلیا جائے گا۔متوفی بچہ گلبرک رہائشی تھا۔

مزید :

علاقائی -