موٹر ویز پولیس کی جانب سے یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس آئی جی نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی موٹروے ایم فور زون سلطان احمد چوہدری کی ہدایت پر وطن عزیز کے بہترویں یومِ آزادی کو پورے ملی جوش و جذبے سے منانے کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے۔زونل کمانڈر ایم فور زون ڈی آئی جی سلطان احمد چوہدری نے موٹروے پولیس سیکٹر تھری آفس میں پرچم کشائی کی اور ملک کے امن اور خوشحالی اور بالخصوص کشمیری بھا ئیوں کے لیے خصوصی دعاکی۔ ڈی آئی جی سلطان احمد چوہدری نے ایس ایس پی ایاز سلیم کے ہمراہ یومِ آزادی کا اسپیشل کیک کاٹا اور بعد ازاں مسافروں میں پاکستانی پرچم اور تحائف تقسیم کیے۔
بڑی تعداد میں موٹروے پولیس افسران و ملازمان، مختلف سکولوں کے بچے اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی سلطان احمد چوہدری نے تمام سیکٹر اور بیٹ کمانڈرز کو یوم آذادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کے اہتمام کرنے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی کی ہدایت پر موٹروے پولیس کے تمام دفاتر میں پرچم کشائی کی گئی،موٹروے پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔تمام ٹال پلازوں اور اہم مقامات پر خصوصی روڈ سیفٹی سٹال لگائے گئے، مسافروں میں قومی پرچم اور تحائف تقسیم کیے گئے۔