یوم آزادی پرسیشن کورٹ اور ضلع کچہری میں پرچم کشائی کی تقریب

  یوم آزادی پرسیشن کورٹ اور ضلع کچہری میں پرچم کشائی کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورقیصر نذیر بٹ نے کہا ہے کہ یوم آزادی یوم تجدید عہد ہے،ملک کی سالمیت،استحکام اور ترقی کے لئے ہر پاکستانی کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے وہ اس کی مذمت کرتے ہیں،کشمیری بھائیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار سیشن جج نے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور قیصر امین بٹ نے پرچم لہرایا اور کیک کاٹا،گزشتہ روز یوم آزادی پرسیشن کورٹ اور ضلع کچہری میں پرچم کشائی کی دو الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں،پرچم کشائی سے قبل پولیس بینڈ اورچاق وچوبند دستے نے سیشن جج لاہور کوسلامی پیش کی۔سیشن کورٹ میں 72ویں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیشن جج لاہورقیصر نذیر بٹ،سینئر ایڈیشنل سیشن جج امجد خان نے لاہور بار کے صدرعاصم چیمہ اورلاہوربار کی کابینہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی،سیشن جج نے مزید کہا کہ پاکستان بڑی قربانی کے بعد حاصل کیا اس کی قدر کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے وہ اس کی مذمت کرتے ہیں،کشمیری بھائیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج امجد خان نے خصوصی دعا بھی کرائی۔ دوسری تقریب ضلع کچہری میں ہوئی،جس میں لاہور بارکیصدر عاصم چیمہ اور سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے پرچم کشائی کی،تقریب میں بار کے نائب صدرصدر اعجاز بسرا،ملک عدیل مقصود کھوکھر،منصورالرحمن آفریدی،جی اے طارق سمیت وکلا اور سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

،اس موقع پر وکلا کا کہنا تھا کہ ہمیں قائداعظم کیاصولوں کے مطابق کام کرنا چاہیے،اس موقع پراپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے،ضلع کچہری میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد جی اے طارق کی طرف سے ناشتے کا اہتمام بھی کیا گیاتھاجس میں سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ،لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدرعاصم چیمہ سمیت دیگر عہدیداران اور بچوں نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -