خوشحال پاکستان خطے میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے: پیاف 

  خوشحال پاکستان خطے میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے: پیاف 

  

لاہور(نیوز رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ ہمارا پیارا وطن پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے کاروباری طبقہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔آج یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا کاروباری طبقہ اورعوام کشمیر کے نہتے اور معصوم عوام پر ڈھائے جانیوالے انسانیت سوز بھارتی  مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔پاکستان کی بزنس کمیونٹی کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وہ دن دور نہیں جب انشاء اللہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔ آئیں اس سال یوم یکجہتی کشمیرکی سوچ کے ساتھ پاکستان کی آزادی کی خوشیاں منائیں۔چیئرمین پیاف نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا فیصلہ فی الفور واپس لے اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو فورا بند کرے۔کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا  لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی اورمعیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور معاشی استحکام متاثر نہیں ہونے دے گی۔معاشرتی و معاشی لحاظ سے ایک مظبوط پاکستان ہی دہشت گردی کے خاتمے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔ چیئر مین پیاف میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی اورملکی تحفظ کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا اور سملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

کامرس -