لکڑی او ر کارک کی در آمدات 26فیصد کم

  لکڑی او ر کارک کی در آمدات 26فیصد کم

  

اسلام آباد (اے پی پی) جون 2019ء کے دوران لکڑی اور کارک کی ملکی درآمدات میں 25.67فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2019ء میں لکڑی اور کارک کی درآمدات کا حجم 7.9ملین ڈالر ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران 10.6ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران لکڑی اور کارک کی قومی درآمدات میں 2.7ملین ڈالر یعنی 25فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -