ویٹرنری یو نیورسٹی میں جشن آزادی کا دن جو ش وخرو ش کے ساتھ منا یا گیا

  ویٹرنری یو نیورسٹی میں جشن آزادی کا دن جو ش وخرو ش کے ساتھ منا یا گیا

  

لاہور(نیوز رپورٹر)یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز پاکستان کے بہتر و یں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک پرُ وقارتقریب منعقد کی گئی جس میں پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمسعود ر با نی نے پرچم کشائی کی اور کشمیر ی مسلما نو ں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے حوا لے سے واک کی قیا دت بھی کی۔ تقر یب میں یو نیورسٹی کے فکلٹی ممبران سمیت طلبہ اور ایڈ منسٹر یٹیو سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یو نیو ر سٹی میں جشن آ زا دی کے حوا لے سے منعقد ہ تقر یب میں پاکستان کی سلامتی اور تر قی کی دعا کی گئی نیز مقبو ضہ کشمیر کی آ زا دی اور کشمیر ی شہدا کے ایصا ل ثوا ب اور امن کے لیئے بھی خصو صی دعا کی گئی۔ دریں اثنا یونیورسٹی میں کشمیر ی مسلما نو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے پرووا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر مسعود ر با نی کی زیر قیادت واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔جس میں فکلٹی ممبرا ن، ایڈ منسٹر یٹیو سٹاف و طلبہ کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔واک کے شر کا نے بھا ر تی فو ج کی جانب سے کشمیری نہتے مسلما نو ں پر ڈھا ئے جا نے والے مظا لم کی پرُ زور مذ مت کی ا ور معصوم کشمیر ی مسلما نو ں کی قتل و غارت کو فل فور روکنے کا مطا لبہ بھی کیا۔ د ریں اثنا ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسز جن میں راوی کیمپس پتوکی، سیواس جھنگ کیمپس،خا ن بہا در چو ہدری مشتاق احمدپیرا ویٹر نری سکول نارووال اور پیراویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کروڑ لعل ایسن لیہ کیمپس میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہو ئیں۔

بھارتی یوم آزادی 15اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، میاں خرم الیاس

مزید :

کامرس -