یوم آزادی کے موقع پر نیسپاک میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد

      یوم آزادی کے موقع پر نیسپاک میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد

  

لاہور(نیوز رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر نیسپاک میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقدہوئی۔ تقریب کی صدرارت مینیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے کی۔جبکہ کمپنی ملازمین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس موقع پر ایم ڈی نیسپاک نے قومی پرچم لہرایا اور تمام حاظرین نے قومی ترانہ پڑھا۔ اپنے خطاب میں، ایم ڈی نیسپاک نے وطن سے محبت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تمام ملازمین کو مہنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی۔

آخر میں، ایم ڈی نیسپاک نے سینر افسران کے ہمراہ کیک کاٹااور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں شیلڈز تقسیم کیں۔ 

مزید :

کامرس -