پاکستان اور ایس این جی پی ایل کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ڈپٹی ایم ڈی

  پاکستان اور ایس این جی پی ایل کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ڈپٹی ایم ڈی

  

لاہور(پ ر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزہیڈ آفس میں گزشتہ روز یوم آزادی و یکجہتی کشمیر  کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرایس این جی پی ایل عامر طفیل، سینئر جنرل منیجر جواد نسیم،اعجاز چوہدری،وسیم احمد،دیگر افسران اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرایس این جی پی ایل عامر طفیل نے پرچم کشائی کی، کیک کاٹا اور سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں ایک پودا بھی لگایا۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کے لئے ایک نعمت ہے، ہمیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے،پاکستان اور ایس این جی پی ایل کشمیر ی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں کہا کہ ایس این جی پی ایل ایک قومی ادارہ ہے اور کمپنی کے تمام ملازمین کو چاہیے کہ وہ کمپنی کی ترقی کیلئے خوب محنت کریں۔

مزید :

کامرس -