لاہور چیمبر میں یوم آزادی کشمیر یوں سے یکجہتی کے طور پر منایا گیا

  لاہور چیمبر میں یوم آزادی کشمیر یوں سے یکجہتی کے طور پر منایا گیا

  

لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یوم آزادی کشمیر سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تاجر برادری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل حمایت اور ان کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ اس موقع پر قومی پرچم کشائی پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اور تاجر برادری کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، سابق صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے پاکستان کا پرچم بلند کیا جس کے بعد تقریب کے شرکاء نے ملک و قومی کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے اپنے خصوصی پیغام میں ساری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی بہترین لیڈرشپ، دیانتداری اور فہم و دانش کی بدولت ہمیں ایک خود مختار وطن حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست صرف ایک تقریب نہیں بلکہ تاریخ کا ایک اہم باب ہے کیونکہ اس روز برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو اپنی جدوجہد کا صلہ ملا اور انہیں غیرملکی تسلط سے آزادی نصیب ہوئی۔ آج ہمیں اپنے ان لاکھوں بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جن کی بدولت آج ہم ایک آزادملک کے باسی ہیں۔ 

آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے کافی ترقی کی ہے مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جس کے لیے حکومت اور تاجروں سمیت تمام طبقات ہائے فکر کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ تسلط کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے، تاجر برادری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ 

مزید :

کامرس -