پاک بھارت امن کا راستہ کشمیر سے گزرتاہے،لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن

  پاک بھارت امن کا راستہ کشمیر سے گزرتاہے،لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور ٹیکس بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن نعمان تاج نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیروں پر ظلم و بربریت ا ور تشدد،کرفیو کے نفاذ، انہیں نماز عید اور قربانی سے روکنے،انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس بند کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر کشمیریوں پر ظلم و تشدد تشویشناک ہے  بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے خطے کے امن کو برباد کردیا ہے۔پاک بھارت امن کا راستہ کشمیر سے گذرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نعمان تاج نے کہا کہ  وکلاء برادری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی اور کشمیر میں بھارتی بربریت پر احتجاجی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری وکلاء برادری پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے بھارتی جارحیت پر اس کے خلاف فوری اقدامات کرے اور کشمیریوں کو ان کے حق خوارادیت کے بارے میں قراردادوں پر عمل کروائیں۔
تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق مل سکے۔

مزید :

کامرس -