کینو کی برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، احمد جواد

    کینو کی برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، احمد جواد

  

اسلام آباد (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے سابق چیئرمین ہارٹیکلچر ایکسپورٹ احمد جواد نے کہا ہے کہ کینو کی برآمدات میں اضافہ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، اس حوالہ سے کاشتکار طبقہ کو مراعات فراہم کی جائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینو فیکٹری مالکان ضلع سرگودہا، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ اور جھنگ کے کینو کے کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینو فیکٹری مالکان جس ریٹ پر برآمدات کرتے ہیں اس کی مناسبت سے کاشتکاروں سے کینو خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ کینو کے کاشتکاروں کے استحصال کے خاتمہ اور برآمدات کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -