تہران اور انقرہ کے درمیان مسافر ٹرین کا آغاز

تہران اور انقرہ کے درمیان مسافر ٹرین کا آغاز

  

تہران (اے پی پی) تہران سے شام دس بج کر 5 منٹ پر 65 مسافروں کے ساتھ حرکت کرنے والی ٹرین وان، مش، ایلازی، ملاتیا، سواس اور قیصری سے گزرتے ہوئے دوسرے روز صبح انقرہ پہنچی۔ ترکی اور ایران کے درمیان مسافروں کی نقل و حمل میں عظیم سطح کی خدمات ادا کرنے والی ٹرانس ایشیا ایکسپرس کے سفروں کو عنقریب بحال کردیا جائیگا۔ترک وزیر مواصلات نے بتایا کہ کہ ترکی اور ایران کے مابین ریلوے کے ذریعے مال و مسافروں کی نقل و حمل میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، انقرہ اور تہران کے بیچ ٹرانس ایشیا ٹرین کے سفروں کا آغاز 14 اگست سے دو طرفہ طور پر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2015 میں سفر منقطع ہونیو الی تبریز۔ وان ٹرین کو جون 2018 میں بحال کر دیا گیا تھا۔

اور اب مسافروں کے مطالبے پر اس ٹرین کو انقرہ اور تہران درمیان چلاتے ہوئے اس کی افادیت کو وسعت دی جا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -