عیدالاضحی کا تیسرا روز قربانی کا سلسلہ جاری رہا 

  عیدالاضحی کا تیسرا روز قربانی کا سلسلہ جاری رہا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کی گئی۔ عید کے تیسرے روز زیادہ تر اونٹ قربان کیے  گئے۔تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز بھی کراچی میں قربانی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ  بچوں اور نوجوانوں نے عید انجوائے کرنے کے لیے پارکس اور تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔عید کے موقع پر گھر گھر دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے اور بار بی کیو کے لیے خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے اور ایسے میں قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھانے سمیت صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات نہ ہونے سے فضا میں تعفن پیدا ہوگیا ہے۔ کئی علاقوں میں پہلے اور دوسرے روز آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی جا سکیں جس سے جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔