کے ڈی اے میں یوم آزادی پر تقریب کا انعقاد 

  کے ڈی اے میں یوم آزادی پر تقریب کا انعقاد 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 14 اگست یوم آزادی کے موقع پرادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام کے ڈی اے سوک سینٹر سبزہ زار میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔اس موقع پر وقار مہدی، اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ سندھ برائے سی ایم آئی ٹی، راشد ربانی اسپیشل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ برائے پولیٹیکل افیئر، ممبر فنانس کے ڈی اے آغا پرویز،چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان، ڈائریکٹر لینڈ عطاء عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سلطان احمد قریشی، ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار، کے ڈی اے لیبر یونین، کے ڈی اے سی بی اے مزدور یونین، کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے عہدیداران و دیگر افسران  نے شرکت کی۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر کشمیر بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -