مسلمانوں کی ہمدردیاں کشمیریوں   کے ساتھ ہیں،شہنشاہ نقوی 

مسلمانوں کی ہمدردیاں کشمیریوں   کے ساتھ ہیں،شہنشاہ نقوی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی ہمدردیاں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں جو فیصلے کیئے گئے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہاں بسنے والے تمام طبقات اس سلسلے میں حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں کیونکہ طویل عرصے سے کشمیری مسلمان ظلم و ستم اور بربریت کا شکار ہیں لیکن ان کی داد رسی کرنیوالا کوئی نہیں اس کے ساتھ ساتھ اقوام عالم اور برادر اسلامی ممالک کو بھی ان کی مشکلات و پریشانیوں کا کوئی احساس نہیں لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ قتل عام اور بربریت کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیئے اور کشمیری مسلمانوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنی قسمتوں کے فیصلے خود کریں،اس سلسلے میں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان ان کی کامیابیوں کیلئے دعائیں کریں اور کوشش کی جائے کہ انکی مشکلات میں کمی ہو۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -