کراچی میں گھر ڈوبنے پر ہم ضمیر کو جوابدہ، خدا کے واسطے ملک کو لوٹنا بند کرو: علی زیدی

      کراچی میں گھر ڈوبنے پر ہم ضمیر کو جوابدہ، خدا کے واسطے ملک کو لوٹنا بند ...

  

کرا چی (آ ئی این پی)وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ کراچی میں لوگوں کے گھر کیوں ڈوبے اس پر ہم سب ضمیر کو جوابدہ ہیں، خدا کے واسطے اس ملک کو لوٹنا بند کر دو،بد ھ کے روز یومِ آزادی کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی)میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔اس موقع پر جہازوں کے سائرن بجا کر کے پی ٹی میں تقریب کا آغاز کیا گیا، وزیرِ بحری امور نے پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اوقات نہیں کہ میں قومی پرچم بلند کروں، اللہ تعالی نے مجھے یہاں تک پہنچایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان نے مجھے چنا ہے کہ میں وزیر بن جاؤں تو اس کے ساتھ مجھے ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ نریندر مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں، جو آج مودی کر رہا ہے، یہ ماضی میں ہٹلر کیا کرتا تھا۔

علی زیدی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -