چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ 

  چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کاعید کے تیسرے روز بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق یو م آزادی کے موقع پر بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پرچم کشائی کی اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد فہیم خان،منتخب بلدیاتی نمائندے و دیگر افسران بھی موجو د تھے بعد ازاں انہوں نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں سینی ٹیشن ڈپاٹمنٹ کی جانب سے آلائشیں اُٹھانے کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی کے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے کا کام تیز کیا جائے چیئر مین ریحان ہاشمی نے چاروں زونز میں قائم کلیشن پوائنٹس اور شکایتی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے افسران و عملے کو ہدایت کی کے عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایتوں پر فوری کاروائی کی جائے۔واضع رہے کہ بارش اور عیدالضحیٰ کی آمد بلدیاتی اداروں کو شدید مشکلا ت میں ڈال دیا تھا مگر  بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی بہتر حکمت عملی نے عوام کو بارشوں کے ساتھ ساتھ عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بھی بروقت رہائشی علاقوں سے اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کرکے بہتر ماحول فراہم کیا۔ریحان ہاشمی کے اس عمل نے بلدیہ وسطی کو دوسرے اضلاع میں نمایاں کردیا۔ریحان ہاشمی عید کے تینوں روز آلائشیں اُٹھا نے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ضلع وسطی کے چاروں زونز کا بنفس نفیس دورہ کرتے رہے اور موقع پر افسران کو ہدایتیں بھی دیتے رہے۔ 

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -