کراچی میں بارش سے نقصانات،سب جوابدہ ہیں:علی زیدی

  کراچی میں بارش سے نقصانات،سب جوابدہ ہیں:علی زیدی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں لوگوں کے گھر کیوں ڈوبے اس پر ہم سب ضمیر کو جوابدہ ہیں، خدا کے واسطے اس ملک کو لوٹنا بند کر دو۔ یومِ آزادی کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر جہازوں کے سائرن بجا کر کے پی ٹی میں تقریب کا آغاز کیا گیا، وزیرِ بحری امور علی زیدی نے پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی میں لوگوں کے گھر کیوں ڈوبے اس پر ہم سب ضمیر کو جوابدہ ہیں، خدا کے واسطے اس ملک کو لوٹنا بند کر دو۔یومِ آزادی کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر جہازوں کے سائرن بجا کر کے پی ٹی میں تقریب کا آغاز کیا گیا، وزیرِ بحری امور علی زیدی نے پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -