بارشوں سے متاثرین کی بھرپور اعانت کی جائے،حسین مسعودی 

بارشوں سے متاثرین کی بھرپور اعانت کی جائے،حسین مسعودی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے مرکزی صدر مولانا حسین مسعودی نے حالیہ بارشوں سے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے کہا کہ وہ متاثرین کی بھرپور معاونت کریں نکاسی آب کے علاوہ سڑکوں کی صفائی اور کھڑے ہوئے پانی کو نکالا جائے،بارشوں میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مالی معاونت بھی کی جائے،یہ بات انہوں نے فیڈرل بی ایریا گلبرگ ٹاؤن میں علماء و خطباء اور معززین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی،اجلاس میں مولانا شیخ محمد نجفی،مولانا اکرام حسین ترمذی،مولانا سرباز شگری،مولانا خلیل احمد کمیلی،مولانا حسن رضا قمی،قاری غلام قاسم،مولانا ملازم حسین غدیری،مولانا طاہر علی حبیب اور دیگر شریک ہوئے اور بارشوں کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے انکی داد رسی کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -