ای ایف یو لائف کا یوم آزادیِ پاکستان کے جشن کا اہتمام

  ای ایف یو لائف کا یوم آزادیِ پاکستان کے جشن کا اہتمام

  

کراچی (پ ر)ای ایف یو لائف، پاکستان میں بیمہ حیات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی نے ای ایف یو لائف ہاؤس پرپاکستان کے تہتّرویں یوم آزادی کا جشن منایا۔ ''ای ایف یو لائف کا شاہین'' کی تقریب کا ایک مسحورکن مظاہرہ پیش کیا گیاجس میں ہولوگرافک ٹیکنالوجی کے ذریعے شاہین کو پاکستان کی مختلف یادگاروں پر اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شاہین اپنی جھپٹ اور دوربینی کے لئے، اور چیلنجنگ حالات میں فاتح رہنے کی طاقت کے لئے پہچانا جاتا ہے۔ شاہین کا مظاہرہ، اپنی تمام تر خوبصورتی کے ساتھ اس قوم کی، جب وہ پاکستان کی ایک ہی شناخت کے تحت یکجا ہو، طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔طاہر جی ساچک، مینیجنگ ڈائرکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر نے فرمایا، ''پاکستان کے تہتّرویں یوم آزادی کے موقع پر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا اور اپنے ان بانیان کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس عظیم قوم کی بنیاد ڈالی۔ آئیے ہم سب مل کر اس ملک کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ایک پرامن اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔ ایک کمپنی کی حیثیت سے، ہم پاکستان کے لوگوں کو، ان کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق بہترین مالی منصوبہ بندی کے حل فراہم کرکے، خدمت کرنے کے پابند ہیں ''ای ایف یو لائف ہاؤس کے سامنے والی سڑک سے گزرنے والے ہولوگرام دیکھ سکتے ہیں اور یہ پاکستان میں اس پیمانے پر اپنی نوعیت کا پہلا مظاہرہ ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -