کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، احتجاج ریکارڈ کروایا

کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء اور ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے پر احتجاج کیا، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی جنوبی ایشیاء و ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ روز بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلو الیا کو دفترخارجہ طلب کرکے 13اگست کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ڈاکٹر محمدفیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھاری ہتھیاروں کے ذریعے سویلین علاقوں پر حملے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ روز معصوم شہری سرفراز ہلاک ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017ء سے بھارتی افواج نے 1970مرتبہ کنٹرول لائن پر خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں درجنوں شہریوں کو شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ ترجمان نے بھارتی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سال 2003ء کے معاہدے کی پاسداری کرے اور اقوام متحدہ کی بین الاقوامی معاہدوں پر عمل کرے۔ 

بھارتی ڈپٹی کمشنر

مزید :

صفحہ اول -