ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ منایا گیافضا”کشمیر بنے گا پاکستان“ کی صداؤں سے گونج اٹھی

ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ منایا گیافضا”کشمیر ...

  

  لاہور،اسلام آباد،کراچی (سٹی رپورٹر،آ ئی این پی،آن لائن)مملکت خدا داد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم آزادی پر اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا،اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس میں 31اور صوبائی دارلحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی،اس موقع پر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی،خوشحالی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی ملک بھر لہرایا گیا ہے۔ پاکستان کی فضائیں کشمیر بنے گا پاکستان کی صدا سے گونج اٹھی ہیں، پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر فضا تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی،لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی دی۔یوم آزادی کے موقع پر پشاور میں بھی 21توپوں کی سلامی دی گئی،یوم آزادی پرتوپوں کی سلامی کی یہ تقریب کینٹ کے پانڈو سٹیڈیم میں ہوئی جبکہ کوئٹہ کے آرمی پولوکلب میں بھی پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے 21توپوں کی سلامی دی گئی۔کراچی میں بھی دن کا آغاز 21توپوں کی سلامتی سے کیا گیا، کراچی میں بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر جبکہ لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ مزارِ قائد کراچی پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔نیول اکیڈمی کے کیڈیٹس کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر محمد فیضان کر رہے تھے، یہ دستہ 48 کیڈیٹس پر مشتمل ہے۔لاہور میں مزارِ اقبال پر منعقد ہونے والی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاک فوج کی ناردرن لائٹ انفینٹری کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

یوم آزادی

مزید :

صفحہ اول -