شاہ سلمان بن عبد العزیز اور محمد بن سلمان کی پاکستان کو  72 ویں یوم آزادی پر مبارکباد 

 شاہ سلمان بن عبد العزیز اور محمد بن سلمان کی پاکستان کو  72 ویں یوم آزادی پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(مانیٹر نگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کو 72 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو یوم آزادی کا پیغام بھیجا گیا، شاہ سلمان نے اپنی طرف سے، سعودی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان صدر، حکومت اور عوام کو جشن آزادی پر مبارکباد پیش کی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔اسی طرح کا ایک اور مکتوب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے صدر  ڈاکٹرعارف علوی کے نام روانہ کیا گیا جس میں ولی عہد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے مزید ترقی وخوشحالی کی دعا کی۔ 
مبارکباد 

مزید :

صفحہ اول -