دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی : عثمان بزدار

     دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی : عثمان بزدار

  

لاہور( نےوز اےجنسےاں)وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا، ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے تحرےک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے، ہمیں آج پھر اپنے ذاتی اختلافات کو بھلا کر ایک ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضوری باغ مےں ےوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے بعدمنعقدہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یوم آزادی کی خوشیاں منانے کےساتھ ہمیں ان تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگاجووطن عزیز کی طرف سے ہم پر واجب الادا ہیں۔ ہمیں اچھے شہری اور اچھے پاکستانی بننا ہوگا اور اس کیلئے تمام تر قوانین کی پابندی کو شعار بنانا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہماری فوج کے افسر اور جوان سرحدوں پر سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں،ہماری پولیس کے افسر اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم میں داد شجاعت پا رہے ہیں۔ یوم آزادی کے اس تاریخی موقع پر پاک فوج کی عظیم الشان کاوشوں اور بے مثال قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمےری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمےر مےں کشمےریوں کی نسل کشی کامکروہ فعل بند کرے۔،گجرات کا قصائی نرےندرمودی مقبوضہ کشمےر کا قصاب بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزےراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان مےں قائدؒاوراقبالؒ کے تصورات کی طرح طاقتور اورکمزور کےلئے برابر ی کا تصور لانا چاہتے ہےں ۔قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چودھری سرور نے ےوم آزادی کے موقع پرشاہی قلعہ کے عالمگیری گےٹ پر پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے حضوری باغ مےںمزار اقبال ؒ پر حاضری دی اورمزار پر پھولوں کی چادرےںچڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ۔ وزیراعلیٰ اور گورنرنے ملک کی سا لمیت، ترقی و خوشحالی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ اور گورنر نے شاعر مشرق علامہ محمداقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔وزےراعلیٰ اورگورنر نے سکاو¿ٹس کے ساتھ مل کرپاکستان اورکشمےر کے پرچم لہرائے۔ وزےراعلیٰ اورگورنر نے سکول کی طالبات کے بےنڈ سے ملی نغموں کی دھنےں سنیں ۔بعدازاں ایک بیان میںوزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارت کے ےوم آزادی کو ےوم سےاہ کے طورپر منائےںگے،جس کامقصد پوری دنےا کوکشمےری عوام پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ لاہور مےں ےوم سےاہ پر رےلی منعقد کی جارہی ہے۔ مےری اپےل ہے کہ اہل پنجاب جوق در جوق باہر نکلےںاورےوم سےاہ کی رےلی مےںبھرپورشرکت کرکے پوری دنےا کوپےغام دےں گے کہ پاکستانی کشمےری بھائےوں کے ساتھ تھے ،ساتھ ہےں اور ساتھ رہےںگے۔ 

وزیراعلیٰ/گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ اول -