نئی دہلی ، پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب ، قومی پرچم لہرایا

نئی دہلی ، پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب ، قومی پرچم لہرایا

  

 نئی دہلی( آن لائن ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب ، قائم مقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے پاکستان کا پرچم لہرایا، صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بھارت میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا انعقاد کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کے فیصلے کے مطابق کیا گیا ۔ قائم مقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے پاکستان کا پرچم لہرایا اور تقریب کے شرکاءکو یوم آزادی کے حوالے سے مبارکباد دی ۔ سید حیدر شاہ نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ سکول کے بچوں نے تقریب میں ملی نغمے گائے اور ٹیبلو پیش کیا 

نئی دہلی

مزید :

صفحہ اول -