کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آزادی کا سورج جلدطلوع ہو گا،وزیر داخلہ

    کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آزادی کا سورج جلدطلوع ہو ...

  

ننکانہ صاحب (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بہت جلد کشمیر میں  آزادی کا سورج طلوع ہو گا،ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم جدوجہد آزادی میں کامیابی کے حصول تک ان کے ساتھ ہیں۔ننکانہ صاحب،شاہ کوٹ،سانگلہ ہل اور واربرٹن سمیت ضلع بھر میں درجنوں مقامات پر یوم آزادی کے سلسلہ میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا مرکزی تقریب جمنازیم ہال ننکانہ صاحب میں منعقد ہو ئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ، سکھ،مسیحی اور ہندو کمیونٹی کے رہنماؤں،ججز،وکلاء،علمائے کرام،تاجروں،اساتذہ،صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ اول -