وزیر اعظم سے حریت رہنماؤں کی ملاقات،اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم سے حریت رہنماؤں کی ملاقات،اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے مظفرآباد میں آزاد جموں کشمیر اور حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے ملاقات کی،کشمیری رہنماوں نے وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان کا یوم آزادی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے اور مظفر آباد آنے پر شکریہ ادا کیا۔ کشمیری رہنماوں نے وزیر آعظم کو آگاہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے ظلم و ستم کی وہ انتہا کر دی ہے جس کی مہذب دنیا میں آج تک کوئی مثال نہیں ملتی۔ شہریوں کو محصور کر لیا گیا ہے اور روابط کے تمام راستے بشمول ٹیلیفون اور انٹرنیٹ منقطع کر دئیے گئے ہیں۔ ایل او سی کے اس پار کشمیری اپنے اہل و اعیال کے حال سے بے خبر ہیں، تمام کشمیری قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے،وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ ہندوستان نے اہل قلم بشمول صحافیوں اور اساتذہ کو بھی قید میں رکھا ہوا ہے جو کہ تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیری رہنماوں کو یقین دلایا کہ اس مشکل ترین وقت میں حکومت پاکستان اور پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑ ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن میری یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی مکمل طور پر اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر کشمیر کاز کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرے گا۔
وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -