مشکل معاشی حالات کا سامنا ضرورلیکن ملک درست سمت میں آگیا، گورنرسٹیٹ بینک

مشکل معاشی حالات کا سامنا ضرورلیکن ملک درست سمت میں آگیا، گورنرسٹیٹ بینک

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سٹیٹ بینک باقر رضا نے کہا ہے کہ آج ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں لیکن یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے۔کراچی میں سٹیٹ بینک میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باقر رضا نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ پاکستان ہے، آزاد ہوئے تو سب سے بڑا مسئلہ مالیاتی انتظام کا ادارہ نہیں تھا، 1948 ء میں سٹیٹ بینک نے پہلا نوٹ چھاپ کر اقتصادی سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا وطن مشکل صورتحال میں ہے، ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں، مشکل حالات میں لڑکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، اب ہمیں ایک قوم ہو کر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ اول -