یوم آزادی، 116ملکی و غیر شہریوں کو مختلف پاکستانی سول ایوارڈز سے نوازا گیا 

    یوم آزادی، 116ملکی و غیر شہریوں کو مختلف پاکستانی سول ایوارڈز سے نوازا گیا 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر عارف علوی نے 14اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 116مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی سول ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ مختلف شخصیات کو شعبہ ہائے زندگی میں بہتر خدمات کے عوض عطا کیے گئے ہیں۔ پاکستان کیلئے خدمات کے عوض چین کے سانگ ٹا، چین کے ژونگ شان، متحدہ عرب امارات کے شیخ منصور بن زید النہیان، امریکا کی شیلا جیکسن لی کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا ہے۔ سندھ سے ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ کو بہادری میں ہلال شجاعت، پاکستان کیلئے خدمات کے عوض چین کی مس ژا بیگ کو ہلال امتیاز، الیکٹرانکس میں پنجاب کے خالد داد خان، عوامی خدمات/ قومی سلامتی کیلئے میجر (ر) اعظم سلمان خان (پنجاب)، عوامی خدمات کے عوض قاری سید صداقت علی (پنجاب) کو ہلال امتیاز، پاکستان کے لئے خدمات کے عوض امریکا کے سینیٹر لنڈسے گراہم کو ہلال قائداعظم، پاکستان کیلئے خدمات کے عوض برطانیہ کی بیرونیس سعیدہ حسین وارثی، گینگ ژانگ (چین)، باختی بک شابربیوو (قازقستان) کو ستارہ پاکستان، بہادری میں ملک خادن شہید، ملک فضل الرحمن شہید (جنوبی وزیرستان)، ملک گل شامد خان عرف میٹورکی شہید (شمالی وزیرستان)، میاں شاہ جہان شہید (کے پی کے)، ملک محمد ایاز شہید (باجوڑ ایجنسی)، ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل (کے پی کے) کو ستارہ شجاعت، پاکستان کے لئے خدمات کے عوض ڈاکٹر شہزاد نسیم (سنگاپور)، ڈاکٹر زید احمد المہاسین (اردن)، پروفیسر جاوید اقبال (پنجاب)، ڈاکٹر آصف محمود (امریکا)، نجیب اللہ غوری (امریکا)، ڈاکٹر پاویل بیم (جمہوریہ چیک)، ڈاکٹر سیلامک کلک (ترکی)، ڈاکٹر بریسلیوگاسو (کروشیا) کو ستارہ امتیاز،ضیا آفتاب (پنجاب) کو انجینئرنگ (الیکٹرانکس)، صفدر معاویہ (پنجاب)، انجینئرنگ (مکنیکل)، ریحان ماجد (سندھ) انجینئرنگ (مکنیکل/ ایئر سپیس)، ڈاکٹر رضوان حسین (پنجاب) سائنس (کیمسٹری)، عبدالقیوم (پنجاب) انجینئرنگ (مکینکل)، محمد الیاس (پنجاب) انجینئرنگ (کان کنی)، پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی (پنجاب) سائنس (فزکس، نینو سائنس اور نینو ٹیکنالوجی)، پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر (کے پی کے) تعلیم، ڈاکٹر کامران واصفی (میڈیسن)، اسرار احمد (ابن صافی) (مرحوم)، ادب، مفتی محمد تقی عثمانی (سندھ) عوامی خدمات، عالم راضی جعفر حقوی (سندھ) عوامی خدمات، محمد جاوید آفریدی (کے پی کے) عوامی خدمات، احمد اللہ، ریحان حسن (ہائر ٹیکس پیئر)، جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کو عوامی خدمات کے عوض ستارہ امتیاز دیا گیا۔

سول ایوارڈز

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر پر مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے ایک ستارہ جرات، 2 تمغہ جرات، 8 ستارہ بسالت، 88 تمغہ بسالت اور 94 امتیازی اسناد دیں۔رواں سال فروری میں بھارتی طیارے گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی کو ستارہ جرات اور سکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی اور گروپ کیپٹن فہیم احمد کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افسروں اور جوانوں کو مختلف آپریشنز خصوصاً پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو تمام محاذوں پر شکست دینے پر اعزازات سے نوازا گیا۔

فوجی اعزازات 

مزید :

صفحہ اول -