عید کے تیسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری رہا، گھروں میں دعوتیں 

  عید کے تیسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری رہا، گھروں میں دعوتیں 

  

لاہور، اسلام آباد(سٹی رپورٹر، آن لائن)ملک بھر میں عیدالضحیٰ کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں عصر کے وقت تک قربانی کا سلسلہ جاری رہا،تیسرے روز قصاب بکرے کے 3ہزار سے5ہزار روپے تک، بیل، گائے کے 15ہزار روپے تک وصول کیے جاتے رہے جبکہ تیسرے دن اونٹ کی قربانی نہ ہونے کے برابر تھی۔ جن افراد نے تیسرے روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی انہیں قصاب تلاش کرنے میں خا صی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین لذیز پکوان کی تیاری میں مصروف جبکہ بچوں اور نوجوانوں نے پارکس اور تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ عید کے موقع پر گھر گھر دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے اور جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھانے سمیت صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات نہ ہونے سے فضا میں تعفن پیدا ہوگیا ہے۔کئی علاقوں میں پہلے اور دوسرے روز آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی جا سکیں جس سے جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

عید کا تیسرا دن

مزید :

صفحہ اول -