او آئی اؤسی کا بھارت سے کشمیریوں کو مکمل آزادی اورتحفظ دینے کا مطالبہ

  او آئی اؤسی کا بھارت سے کشمیریوں کو مکمل آزادی اورتحفظ دینے کا مطالبہ

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون کی تنظیم(او آئی سی) نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے بھارت کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز)نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور اقوام متحدہ و دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار اداکریں۔ ا و آ ئی سی نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے مذہبی آزادی سے روکنا عالمی انسانی قوانین کیخلاف ورزی ہے، جنرل سیکریٹری اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر قدغن پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے بھارتی عمل کوعالمی انسانی حقوق کے قوانین کی سخت خلاف ورزی قرار دیدیا۔او آئی سی حکام نے ٹوئٹ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو کی مذمت کی جس کے باعث مسلمان مذہبی تہوار منانے کیلئے جمع نہیں ہوسکے۔علاوہ ازیں او آئی سی حکام نے کہا مذہبی حقوق کی ادائیگی سے روکنا عالمی انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے اور اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہرپیدا ہوگی۔بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، انہیں مذہبی حقوق کی ادائیگی کی اجازت دیں،اس حوالے سے او آئی سی نے امریکہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے تنازع حل نکالنے میں اپنا کردار بڑھائے۔خیال رہے بھارتی فورسز نے حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد پر پابندیاں عائد کی تھیں،واضح رہے بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے قبل ہی وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرکے کرفیو نافذ کردیا تھا۔ سرینگر سمیت دیگر علاقوں اور دیہاتوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں۔رہائشیوں کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد مظاہرے میں 8 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا جنہیں منتشر کرنے کیلئے بھار تی فورسز نے آنسو گیس اور پیلیٹ گنز استعمال کی تھیں۔

او آئی سی

مزید :

صفحہ اول -