بھارت نے انتہا پسندانہ اقدام سے خطے کا امن داؤپر لگادیا، فخر امام

      بھارت نے انتہا پسندانہ اقدام سے خطے کا امن داؤپر لگادیا، فخر امام

  

لاہور(آئی این پی) چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت نے انتہا پسندانہ اقدام سے خطے کا امن داؤپر لگادیا، پاکستان ٹرمپ سمیت پی فائیو ممالک سے بات کرے گا، وزیراعظم بھی مقبوضہ کشمیرکیلئے بیرون ممالک کے دورے کریں گے۔ بد ھ کے روز ایک انٹر ویو کے دوران چیئرمین پارلیمانی کشمیرکمیٹی سید فخرامام نے کہا کہ امریکاکی بھارت اور پاکستان کی چین کیساتھ سٹریٹیجک پارٹنرشپ ہے، دیکھنا ہے کہ اقوام متحدہ کیا کردار ادا کرتا ہے، پاکستان ٹرمپ سمیت پی فائیو ممالک سے بات کرے گا، وزیراعظم بھی مقبوضہ کشمیرکیلئے بیرون ممالک کے دورے کریں گے، سید فخرامام نے کہا کہ آرٹیکل370 کو آج بھی نہیں مانتے لیکن آج اس سے کشمیری متاثرہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ جس نے حکومت کے لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے،سیاسی جماعتوں میں ہربات پر اختلاف ہوسکتا ہے کشمیر پر نہیں۔

فخر امام

مزید :

صفحہ اول -