مسئلہ کشمیر پر پاکستان کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کرے گا: فردوس عاشق

     مسئلہ کشمیر پر پاکستان کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کرے گا: فردوس عاشق

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیری عوام کوحق خودارادیت ملنے تک تقسیم ہند کا ایجنڈامکمل نہیں ہوسکتا،کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کسی قسم کی لچک کامظاہرہ نہیں کرے گا۔ بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم آزادی پر اپنے  پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیری عوام کوحق خودارادیت ملنے تک تقسیم ہند کا ایجنڈامکمل نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں، کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کسی قسم کی لچک کامظاہرہ نہیں کرے گا،وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام پورے ولولے کیساتھ یوم آزادی منائیں گے۔

 فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -