کراچی، مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    کراچی، مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق وچوبند کیڈٹس نے مزارقائد کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے۔اعزازی گارڈز کا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پرمشتمل ہے، اعزازی گارڈز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کو سلامی دی گئی۔کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عرفان تاج نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مراز قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، کموڈور عرفان تاج نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی پرکراچی میں  دن کا آغاز21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید :

صفحہ اول -