آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں اجتماعات

  آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں اجتماعات

  

لاہور(پ ر)ملک بھر کے محنت کشوں نے آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں اجتماعات، اجلاس منعقد کرکے 72 ویں یوم آزادی پاکستان نہایت جوش وخروش سے منایا  لاہور میں بختیار لیبرہال کے باہر ایک خصوصی تقریب منعقد  ہوئی جس میں سینکڑوں محنت کشوں کے نمائندگان و کارکنوں نے واپڈا، ریلوے، ٹیلی کمیونیکیشن، ٹیکسٹائل ودیگر ملحقہ مزدور تنظیموں سے حصہ لیا  اس موقعہ پر   بزرگ مزدور  راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان ودیگر نے خطاب کیا۔

 ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، چوہدری محمد انور،  اْسامہ طارق، چوہدری خوشی محمد کھوکھر، حسن محمد رانا  ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن ہذا نے خطاب کیا  اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے بانی پاکستان  قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی پاکستان کی جدوجہد اور  دفاع پاکستان میں شہیدوں کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا  اور حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق ملک میں اسلامی مساوات اور قومی اقتصادی خودکفالت کی پالیسیوں کو اپنا کر ملک میں غربت، جہالت، عام بے روزگاری اور سماج میں بے پناہ اونچ نیچ کا  استحصالی نظام ختم کریں، ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء میں بے پناہ مہنگائی ختم کریں محنت کشوں کو  احترام محنت اور اْنہیں پالیسی ساز  اداروں  میں نمائندگی دی جائے - اجلاس میں اقوام متحدہ اور  دنیا کی آزادی پسند اقوام سے بھرپور اپیل کی گئی کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی افواج کا  قتل عام بند کرائیں اور انہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق رائے  دہی کا  حق دیا جائے - 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -