فریال تالپور کو ہسپتال سے جیل لے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،بیلم حسنین

  فریال تالپور کو ہسپتال سے جیل لے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،بیلم حسنین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی ”بیلم حسنین“ نے کہا ہے کہ حکومت عورتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے فریال تالپور کو ہسپتال سے جیل لے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت خواتین کی حفاظت کو یقینی بنائے انہوں نے فریال تالپور کو رات بارہ بجے ہسپتال سے اڈیالہ جیل لے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق فریال تالپور کا علاج ہسپتال میں ہی ہونا تھا مگر نیب حکام نے عجلت سے کام لیا۔

لم حسنین نے کہا کہ ماضی کے آمروں نے شہید بے نظیر بھٹو کو بھی اذیتیں دیں اور ظلم کئے انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا پیپلزپارٹی کی خواتین بھی سیاسی ظلم کا نشانہ بنتی ہیں؟انہوں نے کہا کہ نیب نے رات کے اندھیرے میں ظلم کی داستان رقم کی ہے جس کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے بیلم حسنین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں عورتوں کے حقوق کو تحفظ دلوائیں اور فریال تالپور سمیت دیگر سیاسی خواتین کو رہائی دلائیں ورنہ پیپلز پارٹی ملک گیر احتجاج کرے گی۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -