مارول ہوٹل میں پرچم کشائی کی تقریب،یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا

  مارول ہوٹل میں پرچم کشائی کی تقریب،یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا

  

لاہور(پ ر)ملک بھر کی طرح خیابان اقبال ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور میں واقع مارول ہوٹل میں بھی یوم آزادی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔جس میں مارول ہوٹل کے کنسلٹنٹ عمر شریف خان نے پرچم کشائی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ جی ایم مارول ہوٹل عبدالرؤف بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد یوم آزادی کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر پاکستان کی ترقی وسلامتی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دُعائیں بھی مانگی گئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مارول ہوٹل کے کنسلٹنٹ عمر شریف خان نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی خصوصی نعمت ہے پوری قوم کو اس کی قدرکرنی چاہیے، قائد اعظم کی محنت اور لاکھوں قربانیوں کا ثمر آج ہم آزاد وطن میں سانسیں لے رہے ہیں۔

،وطن کی قدر ان سے پوچھی جائے جن کا کوئی وطن نہیں،جیسے برمی مسلمانوں کو برما میں جینے کا حق نہیں دیا جارہاہے،مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،اسی طرح دنیا میں جہاں کہیں غیر مسلم ممالک میں مسلمان رہ رہے ہیں وہ مشکلات سے دوچار ہیں،ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آزاد ملک کے باسی ہیں لہٰذا ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر اہل کشمیر کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔مارول ہوٹل کے جنرل منیجر عبدالرؤف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہمیں اس شاندار جمہوری جدوجہد کی یاد دلاتی ہے جو ہمارے اسلاف نے برصغیر میں ایک علیحدہ مملکت حاصل کرنے کیلئے کی تاکہ مسلمان اپنی زندگیاں اپنے مذہب، ثقافت اور سماجی اقدار کے مطابق بسر کر سکیں‘ بلاشبہ ہم اپنے آباؤ اجداد کے مشکور ہیں جنہوں نے آنے والی نسلوں کے وقار اور آزادی کے حصول کیلئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی، مساوات اور جمہوری ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کی، آئیے ہم اپنی زندگیاں قائداعظم اور علامہ اقبال کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے وقف کر دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -