پاکستان کی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سیف الملوک

پاکستان کی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سیف الملوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماو ممبر صو با ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے 72 ویں یوم آزادی کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عطا ء کی گئی ایک عظیم نعمت ہے۔ 14 اگست وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آج کے دن  مل کر یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک پنچانے کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمیں ملک و قوم کی ترقی کے لیے قائد کے فرمودات کی روشنی میں محنت، دیانت، امانت، اخوت اور بھائی چارے کو اپنا شعار بنا نا ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یوم آزادی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طو رپر منا کر ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ بھا رت اپنے مذ مو م مقا صد میں کبھی کا میا ب نہیں ہو سکے گا۔مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکو مت میں ہر پلیٹ فا رم پر کشمیر کا ایشو اٹھا یا تھا جس کی بدولت آج کشمیر کا نا م آ ج پا کستان کے نا م کے ساتھ لیا جا تا ہے۔


نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے سلسلے میں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اپنے بچوں کو بھی ان کی قربانیوں بارے آگاہی دیتے رہیں گے۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن پر کبھی آنچ نہ آنے دیں گے ا ور اس کے دشمنوں کو ہر محاذ پر عبرت ناک شکست دیں گے۔۔۔۔