مجلس احرار اسلام نے یوم آزادی یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا 

  مجلس احرار اسلام نے یوم آزادی یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا 

  

لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام یوم آزادی،یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا،مرکزی دفتر میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب ہوئی جس میں احرار کارکنوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر حاجی محمد لطیف نے پرچم لہرایا،اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور نوجوانوں نے قومی ترانے پیش کئے۔

،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد لطیف نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے مسجد کی مانند ہے۔قیام پاکستان کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف سب سے پہلی رضا کار تحریک مجلس احرار نے شروع کی،قیام پاکستان کے بعد دفاع پاکستان کے ہر موقع پر احرار پیش پیش دکھائی دیتی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -