کوئین میری کالج میں تقریب،یوم آزادی پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا

  کوئین میری کالج میں تقریب،یوم آزادی پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا

  

لاہور(پ ر)کوئین میری کالج لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کالج پر نسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم نے پر چم کشائی کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قران پاک اور نعتِ رسولِ مقبولؐ سے کیاگیا۔ تقریب میں پرنسپل، سکیشن ہیڈز اور دیگر اساتذہ کرام نے ملک کے روشن مستقبل کی علامت کے طور پر دئیے جلائے۔ اور جو نیئر سکول، سینئرسکول اور کالج کی طالبات نے ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلو پیش کیے۔  علاوہ ازیں پرنسپل اور طالبات نے بینرزاور فلیکس پکڑ کر کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام میں کا لج پر نسپل پر وفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم  نے طالبات سے خطاب کیا۔اور ملک وقوم کی ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعاکی۔

۔ بعدازاں پر نسپل  اوردے سینئیر سٹا ف ممبران نے کالج میں پو دا لگایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -