لا تحفظ پاکستان کیلئے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے،اشرف آصف جلالی

لا تحفظ پاکستان کیلئے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے،اشرف آصف جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں تحفظ پاکستان وآزادی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی نظامت نوجوان رہنما چوہدری نصر اللہ وڑائچ نے کی اور الحاج محمد احسن گوندل نے صدارت کی جبکہ چوہدری محمد اکبر آرائیں مہما ن خصوصی تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا۔پاکستان ہمارے دل وجان میں اور کشمیر ہمارے ڈی این اے میں ہے۔تحفظ پاکستان کیلئے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔افسوس کہ کشمیر یوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور اِدھر اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے کشمیریوں کی عید جنازے اٹھا تے اٹھاتے گذر گئی مگر پاکستان کے حکمران کو ہم نیند سے نہیں اٹھا سکے۔پاکستان غزوہ ہند کا قلعہ اور کشمیر غزوہ ہند کا مورچہ ہے۔عالمی ضمیر پر کشمیریوں کی انسانی بنیاد پر مدد لازم ہے مگرہم پر کشمیریوں کی انسانی اور ایمانی بنیاد پر مدد لازم ہے۔

کشمیر کی آزادی کی جنگ حقیقت میں پاکستان کے استحکام کی جنگ ہے۔کشمیری بیٹیوں کی حرمت پامال کرنے کی دھمکی دینے والوں کی اگر حکمران مستی نہیں اتار سکتے تو قوم کو بتا دیں اور بیچ سے ہٹ جائیں قوم اپنے ہاتھوں سے کشمیر کا فیصلہ کرلے گی۔دخترِ کشمیر کی حرمت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ہم آنکھیں نکال کے ٹکرے ٹکرے کر دیں گے۔وقت کے پلوں سے پانی بہت تیزی سے گزررہا ہے مگر حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ کانفرنس میں صاحبزادہ احتشام الحق رضوی،مولانا محمد رفیق جلالی،مولانا محمد رضوان اشرفی،مولانا محمد رضا المصطفی رازی،مولانا محمد حذیفہ جلالی،مولانا محمد خرم شہزاد رضوی،مولانا محمد تنویر چشتی سمیت کثیر تعداد میں علماء وعوام اہل سنت نے شرکت کی۔کانفرنس کے بعد تحفظ پاکستان اور آزدی کشمیر مارچ بھی کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -