تحفظ ختم نبوت الائنس کی جشن آزادی ویکجہتی کشمیر کانفرنس، کشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاج

  تحفظ ختم نبوت الائنس کی جشن آزادی ویکجہتی کشمیر کانفرنس، کشمیریوں پر مظالم ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)13جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے زیراہتمام جشن آزادی ویکجہتی کشمیر کانفرنس ایوان امیر شریعت میں الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت میں ہوئی،جس میں اسلامی جمہور اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر،جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنونیرعلامہ محمد ممتاز اعوان،پیر سلمان منیر،میاں محمد اویس، مولانا اسلم ندیم، مولاناعبدالنعیم،پیرطارق محمود نقشبندی،ڈاکٹر ضیاء الحق ودیگرنے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور کشمیر پربھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا اورکہاکہ عالمی دنیا کی کشمیر پر بھارتی مظالم پر خاموشی انتہائی مجرمانہ ہے جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں،مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کوئی ایک ترنوالہ نہیں کہ جسے کوئی ہضم کرلے،کشمیر بھارت کے گلے کی ہڈی ثابت ہوگا۔ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے بھارت بوکھلاچکا۔

اوروہ نہتے مظلوم کشمیروں کے قتل عام پر اتر آیا،مقررین نے اقوام متحدہ،سلامتی کونسل بادیگر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اورعالم اسلام کی بھارتی دہشت گردی پر بے حسی کی شدید مذمت کی اورمطالبہ کیاکہ دنیا کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے اورکشمیریوں کے قتل عام کا سخت نوٹس لے کیونکہ بھارتی جنگی جنون علاقہ کی امن وسلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -