محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ میں تقریب،ڈاکٹر اقبال نے پرچم کشائی کی

  محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ میں تقریب،ڈاکٹر اقبال نے پرچم کشائی کی

  

لاہور(فلم رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نے یوم آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد کی جس میں کشمیری بھائیوں کی جہدوجہد آزادی کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر محمد اقبال نے محکمہ کے اہلکاران وافسران کے ہمراہ پروقار تقریب میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پہ کشمیری بھائیوں کی جہدوجہد آزادی اور ملکی سا لمیت کے لئے دعا بھی کی گئی۔۔ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ڈاکٹر محمد اقبال نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ہم ملکی ترقی وسا لمیت کے لئے ہر لمحہ کوشاں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماراملک دنیا کے نقشے پہ جغرافیائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں گرم ترین علاقوں کے ساتھ ساتھ برف پوش چوٹیاں بھی ہیں۔ موسمیاتی تنوع سے مالا مال ہونے کے باعث ہمیں طرح طرح کے صحت بخش پھل اور نباتات دستیاب ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم محنت اور کوشش سے قدرتی وسائل کو بروئے کار لائیں اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ بعدازاں ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)ڈاکٹر محمد اقبال نے عملہ کے ہمراہ یوم آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا اور شرکاء کی ضیافت کا اہتمام کیا۔

یہ سادہ اور پروقارتقریب ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور کینٹ میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے افسران و اہلکاران کے ہمراہ بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -